تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

نہر میں ڈوبنے والے بچے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں کمسن بچے کو مگرمچھوں کی خوراک بننے سے بچالیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ مگرمچھوں سے بھری ندی میں ڈوب رہا اور اپنی جان بچانے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کے ارد گرد مگرمچھ بھی موجود ہیں لیکن وہ مدد کے لیے لوگوں کو پکار رہا ہے اور جان بچانے کے لیے تیراکی کرنے میں بھی مصروف ہے۔

تھوڑی ہی دیر میں ڈوبنے والے لڑکے کو بچانے کے لیے ریسکیو ٹیم کشتی لے کر پہنچی اور اس کی زندگی بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کے اہلکار  بچے کو تیزی سے کشتی کے اندر کھینچ رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور بتایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو دریائے چمبل کی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -