جمعہ, اپریل 4, 2025
اشتہار

شہزادی لیڈی ڈیانا کی کار17 کروڑ روپے میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

پرنسز آف ویلز شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کار ان کی 25ویں برسی کے موقع پر ایک نیلامی میں 650،000پاؤنڈز (تقریباً 17کروڑ روپے) میں فروخت کردی گئی ہے۔

شہزادی ڈیانا کے زیر استعمال رہنے والی کالے رنگ کی 1986 ماڈل کی فورڈ ایسکارٹ آر ایس ٹربو چیشائر میں ایک خریدار نے ساڑھے چھ لاکھ پاونڈز میں خرید لی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ کے مطابق نیلامی کا اہتمام کرنے والے ادارے سلورسٹون کا کہنا ہے کہ گاڑی 80کی دہائی میں ڈیانا کے زیراستعمال رہی۔

اس گاڑی کو لیڈی ڈیانا 1985 سے 1988 تک خود ڈرائیو کرتی رہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کئی تصویریں بھی کھینچیں۔ ڈیانا زیادہ تر گاڑی خود ہی چلاتی تھیں جبکہ اس وقت ان کے ساتھ سکیورٹی والے بھی ہوتے۔

نیلامی کرنے والی کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالے رنگ کی فورڈ اسکارٹ آر ایس ٹربو کے لیے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی۔

آکشن ہاؤس کے مطابق ’برطانیہ کے رہائشی (جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نے قیمت کی 12 اعشاریہ پانچ فیصد پریمیئم کے طور پر ادا کی۔

برطانیہ اور دنیا بھر میں لیڈی ڈیانا کے چاہنے والے 31 اگست کو ان کی 25 ویں برسی منائیں گے جو 1997 میں پیرس میں ایک ٹریفک حادثے میں جان سے چلی گئی تھیں۔ آر ایس گاڑی بنیادی طور پر سفید رنگ میں بنائی جاتی ہے تاہم ڈیانا نے پسند سے کالا رنگ منتخب کیا تھا۔

ڈیانا کا انٹرویو حاصل کرنے کے لیے ممکنہ جعلسازی کی تحقیقات ' | Independent  Urdu

اس گاڑی میں کمپنی نے ان کے لیے سکیورٹی کے کچھ مخصوص فیچرز بھی شامل کیے تھے، جیسا کہ اس میں دو ریئر ویو مررز لگائے تھے۔

یہ گاڑی صرف 25 ہزار میل ہی چلی تھی۔ گزشتہ سال بھی ڈیانا کے زیراستعمال رہنے والی گاڑی نیلام کی گئی تھی، وہ بھی فورڈ اسکارٹ تھی اور اس کو 52 ہزار پاؤنڈ (61 ہزار ایک سو ڈالر) میں خریدا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں