اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر ایشیا کپ میں‌ فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف بھارت نے جڈیجا اور پانڈیا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

پانڈیا نے 17 گیندوں پر 33 رنز بنا کر پانسہ پلٹ دیا۔ جڈیجا اور ویرات کوہلی نے 35،35 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

- Advertisement -

Image

اس سے قبل بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارتی بولرز کی عمدہ لائن و لینتھ کے سامنے پاکستانی بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم ایک گیند قبل 147 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ گیارہویں نمبر کے بلے باز شاہنواز دھانی نے 6 گیندوں پر 16 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کو ابتدا میں بڑا نقصان کپتان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 15 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر محمد رضوان 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بابراعظم اور فخرزمان نے 10،10 اور افتخار احمد نے 28 رنز بنائے۔

خوشدل شاہ2، شاداب خان 10، آصف علی 9، محمد رضوان 1 اور نسیم شاہ صفر پر پویلین لوٹے۔

ٹاس کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنا زیادہ اہم نہیں بلکہ میچ جیتنے کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، آئی پی ایل میں دبئی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریشبھ پنٹ کی جگہ دنیش کارتک بھارتی ٹیم میں شامل ہیں پاک بھارت مقابلہ سب فینز کیلئے اہم ہوتا ہے۔

Image

پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹاس جیت کرفیلڈنگ ہی کرتے کوشش کریں گےبھارت کوبڑاہدف دیں، قومی کرکٹ ٹیم میں 3فاسٹ بولرشامل کیےہیں۔

Image

نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد, خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں