بھارت میں غیر قانونی تعمیر کی گئی دو بلندوبالا عمارتوں ’نوائیڈہ ٹوئن ٹاور‘ کو عدالتی حکم پر مہندم کردیا گیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں واقع نوائیڈہ میں واقعہ غیر قانونی طور پر تعمیر بلند و بالا رہائشی عمارت کو دھماکا خیزمواد سے گرایا گیا ہے، 103 میٹر بلند جڑواں عمارتیں کو گرانے کیلئے 3700 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے دونوں عمارتیں صرف 12 سیکنڈز میں زمین بوس ہوگئی۔
ट्वीट पर सबसे क्लीन तरीक़े से देखिए कैसे ढहा ट्वीन टॉवर #TwinTowerDemolition pic.twitter.com/ntktuNgi1e
— Umashankar Singh उमाशंकर सिंह (@umashankarsingh) August 28, 2022
دونوں عمارتوں کو تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی سپریم کورٹ نے گرانے کا حکم دیا تھا۔ بھارت میں غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کا یہ سب سے بڑا آپریشن تھا جو ٹی وی چینلز پر لائیو نشر کیا گیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کو منہدم کرنے سے قبل کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کیلئے اطراف میں موجود آبادیوں کو بھی خالی کروایا گیا تھا۔
عمارت منہدم ہونے سے 80 ہزار ٹن سے زائد ملبہ جمع ہوا ہے جسے صاف کرنے کیلئے حکام نے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔