جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

رپورٹر کے آسان سے سوال پر خاتون ٹیچر گھبرا گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون اسکول ٹیچر اور نیوز رپورٹر کے درمیان مزاحیہ گفتگو کو سنا جا سکتا ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو پر ہزاروں لوگ تبصرہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو کو اس کیپشن کی ساتھ زیادہ وائرل کیا جا رہا ہے: ’بہت زیادہ پڑھائی ہو رہی ہے‘۔

ویڈیو میں نیوز رپورٹر، خاتون ٹیچر اور ان کی طالب علم موجود ہے۔ رپورٹر نے ٹیچر کی انگریزی کا ٹیسٹ لیا جس میں وہ بُری طرح ناکام ہوگئیں۔

- Advertisement -

رپورٹر نے پوچھا ’January‘ کی ہجے کیا ہے؟ اس پر ٹیچر گھبراہٹ کا شکار ہوگئیں اور کہا کہ انتے آسان سے سوال کا جواب تو میری طالب علم ہی دے دے گی۔

جب رپورٹر نے طالب علم سے پوچھا تو اس نے بتایا: ’J-A-U-N-D-A-Y‘ اور اس کا تلفظ ’Janvari‘ کیا۔

اس کے بعد رپورٹر نے مائیک ٹیچر کی جانب بڑھایا اور یہی سوال دوبارہ پوچھا۔ اب ٹیچر کے پاس سوال کا جواب دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

ٹیچر نے ’January‘ کی ہجے کچھ یوں کی: ’J-A-N-Y‘ اور تلفظ ’JAN-VARY‘ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SAKHT LOGG 🔥 (@sakhtlogg)

یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹیچر کے حق میں بول رہے ہیں کہ رپورٹر کو ہندی میڈیم اسکول کی ٹیچر سے اس طرح کا سوال نہیں کرنا چاہیے تھا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں