اشتہار

فخر زمان کی ’ایمانداری‘ پر دلچسپ میمز بن گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے اپیل نہ کرنے کے باوجود اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی وکٹ چھوڑ گئے۔

گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں‌ بہت سے ایسے لمحات آئے جنہیں‌ شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے ان ہی میں سے ایک لمحہ وہ تھا جب فخر زمان 10 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے کہ چھٹے اوور میں بھارتی بولر اویش خان نے گیند کروائی جو فخر کے بلے کو معمولی سی چھوتے ہوئے بھارتی کیپر دنیش کارتک کے ہاتھوں میں چلی گئی۔

بھارتی ٹیم کی جانب سے فوراً اپیل نہیں کی گئی لیکن فخر زمان نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی کریز چھوڑ دی جب انہوں نے کریز چھوڑدی تو پھر امپائر نے بھی آؤٹ دے دیا۔

- Advertisement -

فخر زمان کی اس ایمانداری پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

قومی‌ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان فخر کے آوٹ ہونے لکھا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے فخر زمان کی ایمانداری پر میمز بنائیں اور لکھا کہ فخر کو کریز نہیں چھوڑی چاہیے تھی انہیں امپائر کے اشارے کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔


ایک صارف نے بھارتی اداکار راجپال یادو کی تصویر لگا کر لکھا کہ ’ٹھیک ہے بھائی اب میں‌ چلتا ہوں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’آئی سی سی کو فخر زمان کو ایمانداری پر ایوارڈ دینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں