جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کےالیکٹرک کی دفاتر پر حملوں کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی

اشتہار

حیرت انگیز

کے الیکٹرک نے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے حملوں آوروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں احتجاج کے نام پر کے الیکٹرک کے دفاتر پر چڑھائی، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کے سلسلے میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرح حکومتی و ریگولیٹری کے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہیں حکومت پاکستان کے اعلان کے مطابق ایف سی اے ریلیف مطلوبہ صارفین تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق کسٹمر کیئر سینٹرز کو اوقات کار میں اضافہ کیا جبکہ کسٹمر کئیر سینٹرز جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہے تاہم سٹاف و املاک پر حملوں کی وجہ سے کسٹمر کیئر سینٹرز بند ہونے سے مطلوبہ خدمات نا ملنے پر نقصان مقامی آبادی کو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ایف سی اے میں مزید احکامات موصول ہوئے تو فوری عملدرآمد کریں گے تاہم شرپسند عناصر کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹے گے، 8 ایف آئی آر کا انداراج بھی کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں