جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’آخری اوور میں 15 رنز بھی درکار ہوتے تو بنا دیتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ آخری اوور میں 15 رنز بھی درکار ہوتے تو میں اکیلا ہی بنا دیتا۔

ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں‌ سے شکست دی، میچ میں قومی بولرز نے 148 رنز کا ہدف بھی بھارتی سورماؤں‌ کے لیے مشکل بنا دیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے آخری اوور میں‌ چھکا لگا کر بھارت کو کامیابی دلوائی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انجرڈ ہونے کے باوجود شاندار بولنگ کی اور اپنے چار اوورز میں 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

مین آف دی میچ کا اعزاز پانے والے بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں آخری اوورز میں صرف 7 رنز بنانے تھے اگر 15 رنز بھی درکار ہوتے تو میں بنا دیتا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آخری اوور میں بولر مجھ سے زیادہ پریشر میں ہوتا ہے۔‘

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں