اشتہار

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا سیلاب متاثرین کے لئے 5 ملین امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان بھی سیلاب کی تباہ کاریوں پر میدان میں آگئے اور بڑی امداد کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن جاری ہے، جہاں اوورسیز پاکستانی دل کھول کر اپنے عطیات جمع کرارہے ہیں۔

زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی بساط کے مطابق اپنے تباہ حال بھائیوں کی مدد کا اعلان کررہے ہیں

- Advertisement -

ایسے میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی جانب سےبھی پانچ ملین روپےامداد کا اعلان کیا گیا ہے، انہوں نے یہ اعلان سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی تھون مہم کے دوران کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی تھون مہم کے دوران چند منٹوں میں 50 کروڑ روپے جمع ہو چکے، امریکا سے ایک پاکستانی کی جانب سے 22 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں