جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان ڈان کا حصہ نہیں ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا، انہیں فلم کی کہانی پسند نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی فلم ڈان 3 مسترد کردی ہے، انہوں نے اسکرپٹ متاثر کن نہ ہونے کی وجہ سے اب تک فلم سائن نہیں کی۔

شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے مداح کافی عرصے سے پوچھ رہے ہیں کہ ڈان کا تیسرا حصہ کب بنے گا؟ اب فرحان اختر کی فلم کی کہانی لکھنے کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

- Advertisement -

مبینہ طور پر شاہ رخ خان فلم کے اسکرپٹ سے مکمل طور پر قائل نہیں ہوئے، اس لیے انہوں نے فی الحال اس کی منظوری نہیں دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ جانتے ہیں ڈان ایک مشہور کردار ہے، جسے وہ مکمل اعتماد کے بعد ہی کرنا چاہیں گے، باکس آفس کی صورتحال بھی بدل چکی ہے، اس لیے وہ فلم سائن کرنے سے پہلے اس کی کہانی کے حوالے سے اطمینان چاہتے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرحان اختر شاہ رخ کا فیڈ بیک لینے کے بعد واپس لوٹ گئے ہیں، اب امید کی جاسکتی ہے کہ اگلی بار جب دونوں کی ملاقات ہوگی تو بالی ووڈ کے بادشاہ فلم بخوشی سائن کرلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں