لاڑکانہ : سی ٹی ڈی لاڑکانہ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے جیکب آباد روڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان سے بارودی مواد ،12 نان الیکٹریکل ڈیٹونیٹر،بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے۔
گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی آرجی سے ہے، دوران تفتیش ملزمان نے کئی انکشافات کئے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالحمید نے2011میں تفتان میں افغانی ٹرینرز سےتربیت لی ، افغانی ٹرینر پہلے سے ہی ٹریننگ کیمپ میں موجود تھے۔
سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ عبدالحمید نے تفتان سے جیکب آباد گولیاں اور بارودی مواد اسمگل کیا اور دسمبر2021میں نامعلوم افراد نے جیکب آباد میں ایمونیشن فراہم کیا۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ جنوری2022میں دو دستی بم کوٹ نیم الفا کو فراہم کئے اور مارچ 2022میں ایک دستی بم ببوا کو دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ عثمان ببوا 25جون2022کو جیکب آباد دستی بم دھماکے میں ملوث ہے جبکہ گرفتار ملزم اسماعیل متعدد دہشتگردی حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم نے دھماکا خیز مواد کا استعمال ،آئی ای ڈی اور ایم سی آئی ای ڈیزبنانے کی تربیت تفتان سے حاصل کی ہے۔