جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دودھ اور ڈائیپرز کے عوض چار سال کے بچے بھی نوکری کرنے جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپان میں چار سال تک کی عمر کے بچوں کو ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے، جس میں انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے لیے قائم نرسنگ ہوم کو انتہائی اہم کام کے لیے چھوٹے بچوں کو بھرتی کرنے کی ضرورت پڑ گئی ہے جس کا انہیں معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

بچوں کے والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم کے ساتھ ایک کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں۔

کنٹریکٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بچوں کو بریک لینے کی بھی اجازت ہو گی۔
اب تک 30 سے زیادہ بچوں نے نرسنگ ہوم میں کام کرنے کی ہامی بھری ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان بچوں کے کام کی نوعیت کیا ہوگی؟

نرسنگ ہوم کے مطابق ان بچوں کو ادارے میں رہنے والے ایک سو سے زائد عمر رسیدہ افراد کو خوش رکھنا ہوگا جن میں سے زیادہ تر کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے۔

نرسنگ ہوم کی سربراہ کیمی گونڈو کا کہنا ہے کہ ان بچوں کی ایک جھلک دیکھنے سے ہی ان افراد کے چہرے خوشی سے کھل جاتے ہیں۔

نرسنگ ہوم کے دروازے پر ایک بڑا سا اشتہار لگا ہوا ہے جس پر بڑے بڑے الفاظ میں درج ہے ہم ہائیر کر رہے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ نئے ورکرز کو ان کی اجرت کے عوض دودھ اور ڈائیپرز دیے جائیں گے۔

کامیاب امیدواروں‘ کی ذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے پوسٹر پر لکھا ہے کہ انہیں اپنے سرپرست کے ساتھ نرسنگ ہوم میں چکر لگانا ہوں گے۔

نرسنگ ہوم کے مقیم ان نئی بھرتیوں پر بے حد خوش ہیں اور بچوں کے ساتھ باتیں کرتے اور انہیں گلے لگاتے نظر آتے ہیں۔

ایک بوڑھے شخص نے نئی بھرتیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ اتنے پیارے ہیں۔ ان سے مجھے اپنا وقت یاد آ گیا ہے جب میں نے اپنے بچوں کی پرورش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں