بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

امریکا کی سیلاب زدگان کیلیے 3 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے ۳۰ ملین ڈالر کی انسانی امداد کی فراہمی کی جارہی ہے۔

امریکا نے آ پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ لوگوں اور آبادیوں کی مدد کے لیے جان بچانے والی تیس ملین ڈالرکی اضافی امداد کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو پاکستان بھر میں جانوں، ذریعہ معاش اور گھروں کے تباہ کن نقصان پر شدید دکھ ہے، امریکا فوری طور پر درکار خوراک کی امداد، محفوظ پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت میں بہتری، مالی مدد اور پناہ گاہوں کی امداد کو ترجیح دے گا۔

- Advertisement -

سفارتخانہ نے بیان میں کہا کہ یہ مدد زندگیوں کو بچائے گی اور سب سے زیادہ کمزور متاثرہ آبادیوں کی مشکلات کو کم کرے گی، امریکا پاکستان بھر میں متاثرہ آبادیوں کی معاونت کے لئے ثابت قدم ہے۔

واضح رہے کہ آج اعلان کردہ تین کروڑ ڈالر کی فوری ضرورت کی انسانی امداد کے علاوہ، امریکا نے اس ماہ کے شروع میں گیارہ لاکھ ڈالر سے زیادہ کی گرانٹ اور پراجیکٹ سپورٹ بھی فراہم کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں