جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

یوکرین میں سابق افغان پائلٹس کو تعینات کرنے کا امریکی منصوبہ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے یوکرین میں روسی فوج کا مقابلہ کرنے کے لیے سابق افغان پائلٹس کو تعینات کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی ’ٹاس‘ نے فوجی اور سفارتی ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ پینٹاگون امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سابق افغان پائلٹس کو تریبت دے کر پولینڈ کے راستے یوکرین میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا: ’ہم جانتے ہیں کہ ایک سال قبل پینٹاگون نے سابق افغان پائلٹس کو فوج میں بھرتی کرنا شروع کیا جو افغانستان سے فرار ہوکر امریکا پہنچے تھے۔ اب ایک معاہدے کے تحت انہیں کیلیفورنیا میں تربیت دے کر جنگ زدہ یوکرین میں تعینات کرنے کا منصوبہ ہے۔ پائلٹس کو پولینڈ کے راستے یوکرین بھیجا جائے گا‘۔

- Advertisement -

فوجی اور سفارتی ذرائع نے کہا کہ اس سے یوکرین میں جاری ہماری فوجی کارروائیوں پر رتّی برابر بھی فرق نہیں پڑے گا، امریکا کی یہ کوششیں کسی حد تک یوکرین میں جاری تباہی کو تو ملتوی کر دیں گی مگر وہ حمتی نتیجے پر اثر انداز نہیں ہو پائیں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت خاتمے ہونے کے فوری بعد بری اور فضائی افواج کے سیکڑوں اہلکار ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں