جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اب ٹوئٹس کو قریبی دوستوں تک محدود رکھنا ممکن، نیا فیچر متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے ’سرکل‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کروادیا۔ 

ٹوئٹر کی جانب سے ’سرکل‘ فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی آزمائش گزشتہ چار ماہ سے کی جارہی تھی اور یہ فیچر اب تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سرکل فیچر استعمال کرنے والے صارفین ٹوئٹس کو صرف قریبی دوستوں تک محدود رکھ سکیں گے اور صرف مخصوص افراد سے شیئر کرسکیں گے اور یہ 150 افراد تک محدود ہوگا۔

- Advertisement -

Twitter Circle, what is twitter circle, twitter circle feature,

ٹوئٹر کے مطابق یہ فیچر ایسے افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جن کو میسجز کرنے کے بعد ہراساں کیے جانے کا ڈر ہوتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فیچر کی آزمائش سے ثابت ہوا کہ لوگ اپنے محدود دوستوں کے ساتھ زیادہ ٹوئٹس شیئر کرتے ہیں، جبکہ چھوٹے گروپ میں ان کے میسجز کو زیادہ لائیکس بھی ملتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کا سرکل فیچر انسٹاگرام کے کلوز فرینڈز سے مماثلت رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں