اشتہار

’اگر ایک روپیہ ووٹ شمار کیا جائے تو 5 گھنٹوں میں 5 ارب ووٹ‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کا انعقاد کیا جس میں ملکی اور اووسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر امداد دی۔

پی ٹی آئی کی ٹیلی تھون مہم تقریباً تین گھنٹے جاری رہی جس میں سیلاب متاثرین کے لیے ساڑھے پانچ ارب روپے سے زائد کی امداد اکٹھی ہوئی۔

ٹیلی تھون مہم میں فنکار برادری نے بھی شرکت کی جس میں اداکار شان شاہد، عتیقہ اوڈھو، سلمان احمد، ابرار الحق، حمزہ علی عباسی ودیگر بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

اب شان شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

اداکار نے لکھا کہ ’اگر امداد کی رقم کا ایک روپیہ ووٹ شمار کیا جائے تو پانچ گھنٹے میں پانچ ارب روپے شمار ہوتے ہیں۔

شان نے اپنی ٹویٹ مزید لکھا کہ ’اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔‘

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں