واٹرلو: کینیڈا میں محض سفید بالوں کی وجہ سے خاتون نیوز اینکر کو ملازمت سے برطرف کیے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نیوز اینکر لیزا لافلیم گزشہ 35 سالوں سے ’سی ٹی وی نیوز‘ سے وابستہ ہیں، مگر اب انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ انہیں سفید بالوں اور بڑھتی ہوئی کی وجہ سے برطرف کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے شہر واٹرلو میں صحافتی اور سماجی تنظیموں نے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
70 صحافیوں پر مشتمل گروہ نے نیوز چینل کو مذمتی خط لکھا ہے۔
ادھر نیوز چینل نے لیزا لافلیم کو سفید بالوں اور بڑھتی عمر کی وجہ سے برطرف کرنے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔
’سی ٹی وی نیوز‘ کے سی ای او نے بتایا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ خاتون کو بڑی عمر، صنفی تعصب اور سفید بالوں کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔
I have some news… pic.twitter.com/lTe3Rs0kOA
— Lisa LaFlamme (@LisaLaFlamme_) August 15, 2022