اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سندھ میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات نے ستمبر کے مہینے میں جنوب مشرقی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی کردی.

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر کے مہینے میں سندھ میں مون سون کے کم از کم دو مزید سسٹم تیز بارشیں برسا سکتے ہیں جس کے دوران تھرپارکر اور عمرکوٹ اور بدین کے علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی میٹ کا کہنا ہے کہ معمول سے زائد بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے دریائے سندھ میں سیلاب اور بارشوں کے باعث زیریں سندھ میں صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شمال مشرقی پنجاب بشمول سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، ستمبر کے مہینے میں شمال مشرقی پنجاب میں معمول سے 10 سے 15 فیصد زائد بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی میٹ نے بتایا کہ محکمہ موسمیات ستمبر میں بارشوں کے حوالے سے باقاعدہ ایڈوائزری کل جاری کرے گا۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں