ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

محمد عرفان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے قد آور فاسٹ بولر محمد عرفان نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

عرفان نے نومولود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ پاک نے اپنی رحمت سے بیٹا عطا کیا، الحمدللہ۔

فاسٹ بولر نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی اور لکھا کہ ’اللہ اس کے نصیب اچھے کرے اور اس سے انسانیت کی بھلائی کے کام لے۔آمین۔‘

انہیں بیٹے کی پیدائش پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں اور نومولود کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ محمد عرفان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں ملکی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں