اشتہار

کرپٹو کرنسی کمپنی کی غلطی، خاتون کے اکاؤنٹ میں کروڑ ڈالر منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ کمپنی نے غلطی سے ایک کروڑ سے زائد ڈالرز خاتون کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرپٹو ڈاٹ کام نامی کمپنی کو اپنی اس سنگین غلطی کا علم سات مہینے کے بعد ہوا جبکہ آسٹریلوی خاتون نے ان ڈالرز سے ایک فلیٹ بھی خرید لیا۔

کمپنی کو مئی 2021 میں 10 کروڑ ڈالرز کا ری فنڈ کرنا تھا مگر اس نے غلطی سے ایک کروڑ 5 لاکھ ڈالرز خاتون کو ٹرانسفر کردیے۔

- Advertisement -

آسٹریلیا میں فورس جی ایف ایس کے نام سے کام کرنے والی کمپنی کی حیران کن بات یہ ہے کہ اس غلطی کا علم کمپنی کو 7 ماہ بعد دسمبر 2021 میں ہوا۔

کمپنی نے فروری 2022 میں ریاست وکٹوریہ کی سپریم کورٹ میں خاتون کے اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کی درخواست دائر کی۔

مگر اس وقت تک 13 لاکھ 50 ہزار ڈالرز سے خاتون نے میلبورن میں 4 کمروں کا ایک گھر خرید لیا تھا اور پھر اس کی ملکیت ملائیشیا میں مقیم اپنی بہن کے نام پر منتقل کردی۔

تاہم اب عدالت نے کمپنی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے خاتون کو جائیداد کو فروخت کرکے تمام رقم اور اخراجات کرپٹو ڈاٹ کام کو دینے کا حکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں