اشتہار

اے آر وائی نیوز کی بندش : ’24 گھنٹے گزر گئے، ہائی کورٹ کے حکم پرعمل نہ ہوا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسدپٹھان کاکہنا ہے کہ 24گھنٹے گزر گئے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال نہ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے کے رہنما لالہ اسدپٹھان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات بحال نہ ہوئیں۔

لالہ اسدپٹھان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرموجودہیں، 24گھنٹے گزرنے کے باوجود اسلام آبادہائیکورٹ کے احکامات پرعمل نہیں کیا جارہا۔

- Advertisement -

صحافی نے کہا کہ پی ایف یوجے کی جانب سےایک پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے، پاکستان کے میڈیا ورکرز حکومت کے دباؤ میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مرضی کی خبریں تھونپنےکی کوشش کررہی ہے، پیمراعدالت کو باربارغلط معلومات فراہم نہیں کر سکتی، پرامید ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے واضح ججمنٹ آئے گی۔

خیال رہے آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی،عدالت نے پیمرا حکام کو آج صبح ساڑھے دس بجے طلب کر رکھا ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ اےآروائی کی نشریات فوری بحال کرنےکا حکم دیا تھا۔

تحریری حکم میں کہا گیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود چینل نشریات بحال نہیں کی گئیں، پیمرا حکام پیش ہوکر بتائیں کہ اے آر وائی کی نشریات کیوں بحال نہیں کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں