ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایک ماہ میں تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ایک ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ادارہ شماریات نے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں تجارتی خسارہ 28.89 فیصد بڑھا ہے۔

وفاقی ادارے کی رپورٹ می بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے اگست میں درآمدات میں 20.84 فیصد اضافہ ہوا جب کہ برآمدات میں اضافہ 11.07 فیصدر ریکارڈ کیا گیا۔

- Advertisement -

اگست میں تجارتی خسارہ 3 ارب 53 کروڑ ڈالرز رہا، درآمدات کا حجم 6 ارب 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جب کہ برآمدات 2 ارب 50 کروڑ، 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی، اگست کے 2 ماہ میں تجارتی خسارہ 17.03 فیصد کم ہوا اور رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 6 ارب 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہا۔

اسی طرح رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی، اگست میں برآمدات میں 3.75 فیصد اضافہ اور اسی مدت کے دوران درآمدات میں 9.25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں