منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

جمائما کا پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی خصوصی اسکرینگ کی آمدنی پاکستانی سیلاب متاثرین کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں۔ بہت جلد ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ ریلیز ہوگی جس میں سجل علی کو مرکزی کردار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سجل علی نے جمائما کی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کردی

انہوں نے گزشتہ روز ٹوئٹ کیا کہ ’واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی خصوصی اسکرینگ کے لیے نیلامی ہوگی اور اس سے ہونے والی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔

نیلامی میں جیتنے والے کو فلم ریلیز سے قبل خصوصی اسکرینگ پر دکھائی جائے گی جس میں اس کے 20 دوست یا اہل خانہ بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

جیتنے والا خصوصی اسکرینگ کے لیے تاریخ اور وقت کا تعین بھی خود کر سکے گا، لیکن یہ سب اسے جنوری 2023 سے پہلے کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں