اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

امریکا کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے ابتدا سے امریکا اپنے ہتھیار یوکرینی فوجیوں کو فراہم کر رہا ہے۔ جنگ کو 6 ماہ گزر جانے کے بعد اب امریکا کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

یہ انکشاف ’وال اسٹریٹ جنرل‘ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کی 6 ماہ کی جنگ میں ہمارے ہتھیار کم ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہتھیاروں میں کمی کسی بھی غیر متوقع خطرے سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں۔ حکام 155 ملی میٹر والے ہتھیاروں کی سطح میں کمی پر تشویش میں مبتلا ہیں۔

محکمہ دفاع کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہتھیاروں میں خطرناک کمی کے بعد ہم کسی بھی جنگ میں شرکت کے لیے فی الحال قابل نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 155 ملی میٹر والے گولہ بارود صرف امریکی ساختہ ایم 777 ہووٹزر سے فائر کیا جا سکتا ہے۔ 24 اگست تک امریکا نے 8 لاکھ 6 ہزار راؤنڈ یوکرین کو فراہم کیے گئے۔ امریکا اب تک یوکرین کو راکٹ لانچر، بندوقیں، ڈرون، میزائل اور دیگر آلات دے چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں