ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

علیزے فیروز نے ننھی پری کی ’پہلی جھلک‘ دکھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور علیزے فروز کی ننھی بیٹی فاطمہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علیزے نے اپنے دوسرے بچے اور اکلوتی بیٹی فاطمہ فیروز کی پہلی تصویر شیئر کی جس میں ننھی فاطمہ نے سرخ رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

علیزے نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’فاطمہ فیروز 6 ماہ کی ہوگئی ہیں۔‘

- Advertisement -

فیروز خان اور علیزے کی بیٹی کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ننھی پری کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’فاطمہ کے بعد ہم چاہتے ہیں کہ آپ بیٹے ’سلطان‘ کی تصویر بھی شیئر کریں۔

خاتون مداح  نے لکھا کہ ’ماشا اللہ فاطمہ آپ کی طرح‌ لگ رہی ہیں‌ اور ان کی آنکھیں بہت پیاری ہیں۔‘

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کا ایک بیٹا سلطان ہے جبکہ فاطمہ کی پیدائش رواں برس فروری میں ہوئی۔

فیروز خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل حبس میں ’باسط‘ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اشنا شاہ، اسرا غزل، عائشہ عمر، صبا فیصل، دانیہ انور، جاوید شیخ، عمران اسلم ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں