8.7 C
Dublin
اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سوشل میڈیا اسٹار ارشمان نعیم کیا بننا چاہتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کم عمر میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے سوشل میڈیا اسٹار ارشمان نعیم کیا بننا چاہتے ہیں؟ اپنی زبانی بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق ارشمان نعیم آج اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف پروگرام ‘گڈ مارننگ پاکستان’ کے مہمان بنے، جہاں انہوں نے اپنی سحرانگیز آواز میں گانا سنا کر خوب داد وصول کی تو دوسری جانب اپنے مستقبل کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

سوشل میڈیا اسٹار نے میزبان کے سوال پر بتایا کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں، اس لئے اب تمام تر توجہ اپنی پڑھائی پر مرکوز کرلی ہے، انشااللہ اپنا خواب ضرور حاصل کرونگا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ دو ہزار اٹھارہ میں جب ان کا ایک گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو معروف اداکارہ سجل علی، گلوکار عاصم اظہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اسے شیئر کیا جس کے باعث میری مقبولیت آسمان پر جا پہنچی۔

پروگرام میں شریک لوک فنکار کرم نے بھی ارشمان نعیم کے آواز کی دل کھول کر تعریف کی اور ساتھ ہی انہیں چند کارآمد مشورے بھی دئیے۔

کرم نے سوشل میڈیا اسٹار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری آواز میں جادو ہے مگر کم عمری کے باعث یہ آواز تبدیل ہوجائے گی انہوں نے واضح کیا کہ اٹھارہ سال کی عمر کے بعد آواز میں ٹہراؤ پیدا ہوجاتا ہے، آواز کی سحر انگیزی کو برقرار رکھنے کے لئے تمہیں ریاض کی سخت ضرورت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں