اشتہار

فخر زمان کی ہانگ کانگ کے خلاف شاندار نصف سنچری

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے اہم میچ میں قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے ہانگ کانگ کے خلاف شاندار نصف سنچری جڑ دی۔

ایشیا کپ کے اہم میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی حریف ٹیم کے کپتان نزاکت خان کا فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب فخر زمان اور محمد رضوان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

فخر زمان نے 41 گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ان کی اننگ میں 3 چوکے اور دو بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

- Advertisement -

فخر زمان 53 رنز بنا کر احسان خان کی گیند پر اعزاز خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ فخر نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں 8 نصف سنچری اسکور کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے۔

گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے محمد رضوان 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ڈو اور ڈائی ہے جیتنے والی ٹیم سپر فور میں جائے گی اور ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں