منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

فتح سیلاب متاثرین کے نام، ’اپنے لوگوں کی مدد کریں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسپنر شاداب خان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف ریکارڈ فتح کو ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے نام کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاداب خان نے لکھا کہ ہم اپنے ہم وطنوں کے لیے کھیل رہے ہیں آپ لوگ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں اور ہر وہ شخص جو مدد کر سکتا ہے اسے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔

شاداب خان نے اپیل کی کہ ملک بھر سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عطیات جمع کریں اور اپنے لوگوں کی مدد کریں۔

اسپنر نے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد لکھ کر زور دیا کہ اپنے لوگوں کی مدد کریں۔

پاکستان کے 194 رنز ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم محض 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 155 رنز کی عبرتناک شکست کا منہ دیکھنا پڑا، مخالف ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 8 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز نے 5 رنز کے عوض 3 جبکہ نسیم شاہ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایک وکٹ شاہنواز ڈاہانی کے حصے میں بھی آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں