اشتہار

پولیس افسر نے جلتی کار میں پھنسے ڈرائیور کو کیسے بچایا؟ سنسنی خیز ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں پولیس افسر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک جلتی ہوئی کار میں پھنسے نوجوان ڈرائیور کو زندہ سلامت نکال لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر بیورٹن اوریگون میں گزشتہ شب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا اور شاہراہ پر تیز رفتار کار اچانک الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے اس میں سے شعلے بلند ہونے لگے۔

اطلاع ملنے پر بیورٹن پولیس وہاں پہنچی تو دیکھا سڑک کے کنارے شعلوں میں لپٹی کار الٹی پڑی تھی اور اس میں ایک ڈرائیور پھنسا ہوا تھا اور دروازے لاک ہونے کی وجہ سے نکلنے سے قاصر تھا۔

- Advertisement -

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس افسر نے ڈرائیور کو بچانے کیلیے فوری اقدام کرتے ہوئے بھاری چیز سے سن روف کو توڑا اور ڈرائیور ہرموسیلو کو رینگتے ہوئے اس میں سے نکلنے میں مدد کی۔

بیورٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور 34 سالہ جوہان ہرموسیلو اندر پھنس گیا تھا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ افسر سن روف کو توڑ رہا ہے اور ہرموسیلو کو رینگنے کو کہہ رہا ہے اور بالآخر اس کو کار سے نکالنے میں کامیاب رہا۔

پولیس کے مطابق افسر کے اس فوری اقدام کے باعث ڈرائیور کی زندگی محفوظ رہی اور اس کو معمولی چوٹیں آئیں جس کی طبی امداد کے لیے اسے اسپتال لے جایا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی میں کسی فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے، ڈرائیور کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے تاہم اسے لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں