اشتہار

سیلاب سے تباہی، صدر مملکت کی سیاستدانوں سے اہم اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک بھر کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے قوم کو متحرک کریں۔

صدر علوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو اہم قومی معاملات اور درپیش مسائل پر اعتماد میں لینا ضروری عمل ہے، قدرتی آفات کا ہمت سے مقابلہ کرنے کی ترغیب میں مدد ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب میں متاثرین کی بھرپور طریقے سے مدد کی جا سکتی ہے، سیاستدان، عالمی برادری، وسائل، عوام کو متحرک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

- Advertisement -

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالے کیلئے فلاحی سرگرمیاں تیز جائیں، عوام کے متحرک ہونے سے امدادی سرگرمیاں مزید تیز اور اقتصادی تعمیر نو کی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ملک کا 70 فیصد حصہ متاثر ہوا ہے اور 10 ارب ڈالر مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 1500 سے لگ بھگ ہوچکی ہے، 10 لاکھ سے زائد گھر تباہ، تین کروڑ سے زائد عوام کھلے آسمان تلے آگئے ہیں، لاکھوں مویشی سیلابی ریلوں میں بہنے سمیت لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں