قومی کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے ننھی بیٹی ہیلینا کے ساتھ نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے ننھی ہیلینا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں وہ ننھی پری کے ساتھ شارجہ کے میدان میں موجود ہیں۔
سامعہ کو تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ ننھی ہیلینا کی تصویر سے یہ تاثر آرہا ہے کہ وہ بھی بڑے انہماک سے میچ دیکھ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
قومی کرکٹر کی اہلیہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’امیدوار۔‘
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’خوبصورت بھابھی اور ننھی پری۔‘
سامعہ خان سوشل میڈٰیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر شوہر اور ہیلینا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو میں ہوئی تھی شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاؤں میں منعقد ہوا، ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔