اشتہار

صبا قمر نے میکال ذوالفقار کو ’فراڈ‘ کہہ دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار احسن خان، میکال ذوالفقار اور صبا قمر کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار و میزبان احسن خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ساتھ صبا قمر اور میکال ذوالفقار بھی موجود ہیں۔

احسن خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جب پوچھا گیا کہ اصل ‘فراڈ‘ کون ہے؟

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میکال ذوالفقار صبا قمر سے پوچھتے ہیں کہ ’صبا حقیقی زندگی میں ’فراڈ‘ کون ہے؟

صبا قمر مسکراتے ہوئے میکال ہی کی طرف اشارہ کردیتی ہیں جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو تینوں اداکار مسکرادیتے ہیں۔

دلچسپ ویڈیو کو اداکارہ مہوش حیات نے بھی پسند کیا اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل فراڈ کی کہانی صبا قمر، احسن خان، میکال ذوالفقار اور نعیمہ بٹ کے گرد گھومتی ہے جس میں مرکزی کردار تبریز (احسن خان) لڑکیوں کو دھوکا دے کر ان سے شادی کرتے ہیں اور جائیداد ہتھیا لیتے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب شاہ نے انجام دیے ہیں ڈرامے کو ہر ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں