اشتہار

آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعات بھارتی ریاست بہار میں بدھ سے جمعہ کے درمیان پیش آئے ہیں، جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد زیادہ تر زمیندار اور مزدور تھے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بدھ اور جمعرات کو 13 افراد جبکہ جمعہ کو گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔

- Advertisement -

بہار کے وزیراعلیٰ نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے ورثا کیلئے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا ہے، انہوں نے موسم کی صورتحال اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے بعد عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے پیر کو مزید گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں، جس کے نتیجے میں ہر سال سینکڑوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں