اشتہار

کراچی میں پانی چوری کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کا پانی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کے ڈی اے چورنگی پر راتوں رات 48 انچ قطر کی لائن کی غیر قانونی کھدائی کر دی گئی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ، چیئرمین واٹر بورڈ، محکمہ سینیٹیشن اور ضلع وسطی کی انتظامیہ خاموش رہیں۔ ذرائع کے مطابق 48 انچ کی لائن سے پولیس کی سرپرستی میں پانی کمرشل استعمال کے لیے چوری کیا جانے کا منصوبہ تھا۔

غیر قانونی کنیکشنز سے نارتھ ناظم آباد بلاک اے، بی، ایف، ایچ اور ایم میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سال 2020 میں بھی اسی لائن سے پانی چوری کرنے کی سازش کی گئی تھی۔

پانی چوری کو ناکام بنانے کے لیے عوام کے ڈی اے چورنگی پر جمع ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے پانی کی چوری کے لیے ڈالے گئے پائپ اکھاڑ پھینکے۔

علاقہ مکینوں نے پانی چوری کے پائپ برساتی نالے میں پھینک دئیے جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت کھودی گئی سڑک کو بھر دیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں