اشتہار

’بلوچستان کو گیس کی سپلائی آج رات شروع ہو گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے تباہ ہونے والے گیس انفرانسٹرکچر کو بحال کر کے گیس سپلائی کا کام مکمل کر لیا گیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق بلوچستان کو گیس کی سپلائی آج رات تک شروع ہو گی۔ وزیراعظم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور سوئی سدرن گیس کی تکنیکی ٹیموں کوسراہا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ٹیموں کیلئے 10لاکھ روپے بطور انعامی رقم کا اعلان کیا ٹیموں کی دن رات کوششوں سے بلوچستان کو آج رات گیس کی فراہمی دوبارہ بحال کردی جائےگی۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ بولان میں گیس انفراسٹرکچر بڑے پیمانے پر تباہ ہو گیا تھا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں کو گزشتہ 10روزسےگیس کی سپلائی معطل ہے۔

بلوچستان میں گیس فراہمی کی بحالی کے سوئی سدرن کے منصوبے کے مطابق گیس کی فراہمی مقررہ مدت سے ایک دن پہلے آج دوبارہ شروع کر دی جائے گی۔

دوسری جانب کوئٹہ سے سیلاب سے متاثرہ کئی علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی جب کہ مزید متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کے لیے مرمتی کام جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں