اشتہار

کم عمر کی شادی، حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے کم عمر کی شادی کے تدارک کیلئے عمر کے تعین سے متعلق اہم اقدام اٹھایا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم کےحکم پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کم عمر کی شادی کی روک تھام کیلئےماہرین اور جیدعلما پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی میں اہلسنت، اہل تشیع سمیت دیگر مکاتب فکر کے جیدعلما و ماہرین کو شامل کیا گیاہے۔

- Advertisement -

کمیٹی کم عمری کی شادی اور عمر کے تعین پر غور کرےگی۔ کمیٹی مسائل پر حتمی تجاویز مرتب کر کے وزارت مذہبی امور کو بھجوائے گی اور ان تجاویز کو وزیرمذہبی امور کےذریعےوفاقی کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔

اہم ترین کمیٹی رائج نکاح نامےکی جزیات کاجائزہ اور اس پر بھی اہم تجاویز دےگی۔ حق مہر کی ادائیگی اور رقم سمیت دیگر امور پر بھی کمیٹی سفارشات مرتب کرےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں