ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

صرف اللہ سے ہوتا ہے!! محمد رضوان کا کھلاڑیوں کو دیا گیا پیغام وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کیخلاف ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچ میں فتح کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کھلاڑیوں کو اہم پیغام دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میچ کی مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان نے ایک پیغام جاری کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ان تصاویر میں محمد رضوان کو میچ کے دوران آسمان کی جانب منہ اٹھا کر دعا مانگتے اور دیگر تصاویر میں خوشیاں مناتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

تصاویر کے کیپشن میں محمد رضوان نے لکھا کہ صرف اللہ سے ہوتا ہے، جیت ہو یا ہار ہو ہم نے اس گیم کو انجوائے کرنا ہے، آخری بال تک لڑنا ہے۔

محمد رضوان نے اپنی ٹوئٹ میں واضح کیا کہ اگر اللہ ہمیں جیت عطا کر دے تو کبھی ایسی باتیں یا ایسا انداز نہیں اپنانا جس سے تکبر جھلکتا ہو۔

پاکستانی وکٹ کیپر نے اپنے پیغام میں پاک ٹیم کو شاندار مقابلے اور فتح پر مبارکباد بھی دی، اور بھارتی ٹیم کی سخت مقابلہ کرنے پر تعریف بھی کی۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محمد رضوان نے پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی ہمارے وطن عزیز پر آزمائش آئی ہماری پوری قوم نے زندہ ہونے کا ثبوت دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ سیلاب تباہ کن ہے لیکن اس نے ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے متحد ہونے کا موقع دیا ہے، یہ موقع متاثرین کی امداد کا ہے جو ہمارے منتظر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں