تازہ ترین

بدتمیز سیکیورٹی افسر گرفتار، فوجی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان

کویت میں شہریوں سے بدسلوکی کرنے والے سیکیورٹی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا، جس کو فوجی عدالت میں پیش کرنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک کویتی فوجی سیکیورٹی اہلکار الرای کے علاقے میں واقع ایک کار ایجنسی گیا اور وہاں اس نے کمپنی ملازمین سے بدسلوکی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ شوائخ کے علاقے کی ایک مشہور مارکیٹ میں بھی اس نے شہریوں سے نامناسب رویہ اختیار کیا اور اس کے رویے سے دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچ رہا ہے جو اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر اسپیشل فورسز میں لیفٹیننٹ ہے بعد ازاں ایک بہت اہم شخصیت کے گھر بھی گیا، پہلی بار گرفتاری کے وقت وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اسے کریمنل انویسٹی گیشن کے اہلکاروں نے دوبارہ پکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بعد اس کے میڈیکل معائنےکے فرانزک لیب سے رجوع بھی کیا گیا اور امکان ہے کہ اسے اس کے نامناسب رویے کی وجہ سے فوجی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -