اشتہار

سوڈان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، سو سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

خرطوم : سوڈان میں جاری موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہیاں مچادیں، اب تک سیلاب سے اموات کی تعداد 112 جا پہنچی۔

اس حوالے سے غیرملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بارشوں سے تقریباً 35 ہزار مکانات مکمل طور پر اور 49 ہزار مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

سوڈان سول ڈیفنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جاری بارشوں سے تقریباً 35 ہزار مکانات مکمل طور پر اور49 ہزار مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

- Advertisement -

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دریائے نیل، جزیرہ، وائٹ نیل، مغربی کردوفان، جنوبی دارفور اورکیسیل علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

ملک کے وسطی صوبہ جزیرہ سے منسلک میناگیل کو سیلاب میں ہلاکتوں اورمالی نقصانات کی وجہ سے "آفت زدہ علاقہ” قرار دیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی 18 میں سے 15 ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی تعداد اڑھائی لاکھ تک ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں