پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’لز ٹرس‘ برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: لز ٹرنس نے امیدوار رشی سونک کو شکست دے کر برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لز ٹرس 10 امیدواروں کو شکست دے کر برطانیہ کی تیسری خاتون وزیراعظم بن گئیں، سر گراہم براڈی نے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا۔

47 سالہ لز ٹرس کا انتخاب ان کی اپنی سیاسی جماعت کے ایک لاکھ 60 ہزار افراد نے کیا جبکہ انہوں نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے دور حکومت میں سیکریٹری خارجہ کے فرائض سنبھالے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق نومنتخب خاتون وزیراعظم کل ملکہ ایلزبتھ سے ملاقات کے لیے اسکاٹ لینڈ جائیں گی۔

واضح رہے کہ لز ٹریس 2010 سے برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سر کئیر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ لز ٹرس کو مہنگائی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن نے 7 جولائی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں