لاہور: محکمہ ریلوے نے سیلاب کی وجہ سے ٹرک زیر آب ہونے کے باعث ٹرین آپریشن مزید 10 دن کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کی وجہ سے نواب شاہ سے روہڑی تک ٹریک زیرآب ہے، جس کے باعث محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن مزید 10 دن کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت روہڑی، ٹنڈوآدم سیکشن پر متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک پر پانی کھڑا ہے، مسافر ٹرینوں کے آپریشن کو بحال کرنے میں مزید 10 دن لگ سکتے ہیں۔
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن کی بحالی کےلیے محکمہ ریلوے نے فلڈ مینیجمنٹ سینٹر تشکیل دے دیا ہے جبکہ 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی کنٹرولڈ اسپیڈ کے ساتھ اپ ٹریک پر فریٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔