تازہ ترین

ترکیہ کے تیار کردہ ‘ننھے ڈرون’ نے سنسنی پھیلادی

انقرہ:ترکیہ نے اپنی دفاعی نظام کو مزید مستحکم بناتے ہوئے’پھڑپھڑاتے پروں والا منی ڈرون ‘ تیار کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے جدید سہولیات سے آراستہ ‘بگ ڈرون’ تیار کیا ہے، جسے عوام سے سامنے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

مقامی طور پر تیار کردہ اس پھڑپھڑاتے پروں والا منی ڈرون کو ترکیہ کے ایوی ایشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی میلے ‘ٹیکنو فیسٹ قارا دینیز’ نمائش کے لئے پیش کیا۔

میلہ ترکیہ ٹیکنالوجی ٹیم وقف ‘ٹی 3 وقف’ اور وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کی زیرِ نگرانی ضلع سامسون کے چارشنبہ ائیرپورٹ پر منعقد کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: لائف گارڈ ’’ڈرون‘‘ نے ڈوبتے لڑکے کو کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

منتظمین نے بتایا کہ چھوٹے پروں والے بگ ڈرون کے ساتھ تلاش اور مانیٹرنگ جیسے فرائض کی ادائیگی کا ہدف قائم کیا گیا ہے، میلے کے زائرین نے ‘پھڑپھڑاتے پروں والے منی ڈرون’ کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے علاوہ میلے میں ترکیہ کی تیار کردہ ٹیکنالوجی مصنوعات اور بچوں کے لئے ذہنی و تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ فوجی الیکٹرانک صنعت ‘آسیلسان’ کو بھی حصہ بنایا گیا تھا، جسے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

Comments

- Advertisement -