بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جنس تبدیلی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرے، ٹرانسجینڈر ترمیمی بل

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے تجویز پیش کی ہے کہ کوئی جنس تبدیلی کیلئےنادراکےپاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی اجلاس میں ٹرانسجینڈر ترمیمی بل 2021 پر غور کیا گیا۔

سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس قانون پر چند اعتراضات ہیں کچھ ترامیم لایا ہوں اس قانون میں آپ نے اختیار دیا کہ جینڈر تبدیل کرے، 30ہزار لوگوں نے جینڈر تبدیل کرنے کیلئےنادرا کو درخواست دی اگر کوئی جنس تبدیلی کیلئے نادرا کے پاس جائے تو میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون سے قانونِ وراثت پر اثر پڑ رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ جب قانون بن رہاتھاتب اسلامی نظریاتی کونسل سےرائےلی گئی؟ جس پر سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے نہیں لی گئی تھی۔

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے ترامیم کی مخالفت کی گئی۔ وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس قانون کو نہ چھیڑا جائے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے ترامیم کی حمایت جب کہ خواجہ سرا نمائندگان نے مخالفت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں