منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

دلہن کو نظرانداز کرکے دلہا ’رس گلے‘ کھاتا رہا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات پیش آتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل سے سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھر گئی۔
شادی کی تقریب میں اسٹیج پر دلہا دلہن بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ اس دوران بھوک سے ہلکان دلہا رس گلے کھانے میں مگن ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے میاں نے ایک دو نہیں بلکہ تین سے چار رس گلے ہڑپ لیے اور قریب دلہن مایوسی بیٹھی دیکھتی رہ گئی۔

دلہے نے جب دوبارہ رس گلا اٹھانے کی کوشش کی تو اسی قریب بیٹھے کسی شخص نے روک دیا۔

دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے مسکراتے ہوئے لکھا کہ ’شادی دلہن کی بھی ہے کم سے کم ایک رس گلا کی تو وہ بھی حقدار تھی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں