تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

’آپ کا کیریئر تو چلا نہیں ’پنت‘ کو ہی ڈھنگ سے کھیلنے دو‘

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان کو بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے کر حساب برابر کردیا۔

بھارت کی ہار پر کبھی شائقین کرکٹ آصف علی کا کیچ چھوڑنے والے ارش دیپ سنگھ کو ٹرول کررہے ہیں تو کبھی رشب پنتھ کے آؤٹ ہونے پر دلچسپ میمز بنا کر شیئر کی جارہی ہیں۔

گزشتہ روز میچ میں جب رشبھ پنت 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تو ٹویٹر پر صارفین نے میدان میں موجود بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اروشی اور رشبھ پنت کی دلچسپ میمز بنائی جارہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دی دی آپ کا کیریئر تو کچھ خاص چلا نہیں بے چارے رشبھ پنت کو ہی ڈھنگ سے کھیلنے دو۔‘

دوسرے صارف اروشی کی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیمرہ مین نے اچھی تصویر لی ہے۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’پنت کو آؤٹ کروانے پنوتی آئی تھی۔‘

کچھ صارفین نے یاد دہانی کروائی کہ اروشی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’وہ کرکٹ دیکھتی ہی نہیں ہیں۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل رشب پنتھ اور اروشی روٹیلا دونوں نے ایک دوسرے کا نام لیے بغیر ایک دوسرے پر تنقید کی تھی۔

Comments

- Advertisement -