تازہ ترین

یوم دفاع پاکستان : مقبوضہ کشمیر میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کی تصاویر آویزاں

یوم دفاع :‌ مقبوضہ کشمیر میں یوم دفاع کے موقع پر کشمیریوں نے شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کی تصاویر آویزاں کردیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹرز چسپاں کردیئے گئے۔

حریت رہنماعبدالحمید لون نے بتایا کہ کشمیریوں نے سڑکوں اور راستوں پرپوسٹرزآویزاں کردیئے ہیں ، مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

حریت رہنما نے کہا کہ پوسٹرزمیں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کی تصاویربھی موجودہیں، سری نگر،پلوامہ،بڈگام اوروادی کے دیگرعلاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی قابض افواج نے پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کےبعدکشمیریوں نےجشن منایاتھا، نوجوانوں نےپاکستان کی جیت کے بعد آزادی اورپاکستان کے نعرے بلند کیے تھے۔

حریت رہنما نے بتایا کہ بھارتی افوج ویڈیوزمیں نظرآنے والے نوجوانوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -