راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے یوم دفاع کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا 6 ستمبر پاک افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، بہادر پاکستانی قوم کی حمائیت سے مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت یقینی بنائی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا یوم دفاع اور یوم شہداء کے موقع پر قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری آزادی اور امن ان شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہیں، ہمارے شہداء نے جانیں دے کر قومی پرچم کو بلند رکھا۔
6 Sep symbolises unwavering resolve of Pak Armed Forces backed by great Pak Nation 2 defend motherland against all odds.Nation salutes our heroes. “We owe our freedom & peace to unprecedented sacrifices of martyrs 2 keep the flag high” COAS.#OurMartyrsOurHeroes#JurratKeNishaan
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 6, 2022
خیال رہے یوم دفاع آج ملی جوش و جذبےسے منایا جا رہا ہے ،آج ہی کے دن انیس سوپینسٹھ میں پاک بھارت معرکہ شروع ہوا اور پاک افواج کے بہادر جوانوں نے مکار دشمن کی تمام ترچالوں کوناکام بنایا۔
بزدل دشمن کوارض پاک کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنے پر سبق سکھایا، مادر وطن کے دفاع کیلئے جواں مردی سے لڑنے والے شہدا اور غازیوں کے حوصلےاور بہادری کو شاندارخراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔