تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بھارت میں 50 فٹ اونچا جھولا ٹوٹ کر گر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

بھارت : میلے کے دوران 50 فٹ اونچا جھولا ٹوٹ کر گر گیا، جس میں 50 افراد زخمی ہوئے، حادثے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست پنجاب کے ضلع موہالی ایک بڑے میلے کے دوران 50 فٹ اونچا جھولا ٹوٹ کر زمین پرآگرا۔

جس سے جھولے میں سوار خواتین اوربچوں سمیت پچاس افراد زخمی ہوگئے، موہالی میلے میں حادثے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کردیا گیا، حادثےکی تحقیقات جاری ہیں۔

سول ڈاکٹر ڈاکٹر سبھاش نے بتایا کہ کہ پانچ سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم کسی کی حالت تشویشناک نہیں”۔

حادثے کے وقت موجود لوگوں نے دعویٰ کیا کہ میلے کے انعقاد میں کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ میلے کے منتظمین کے پاس 4 ستمبر تک تقریب منعقد کرنے کی اجازت تھی جبکہ 11 ستمبر تک ڈیڈ لائن میں توسیع کی اطلاع دینے والا بورڈ موقع پر آویزاں کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی ہرسیمن سنگھ بَل نے بتایا کہ ہماری معلومات کے مطابق میلا انتظامیہ کے پاس شو کے انعقاد کی اجازت تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی کوتاہی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -