جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بابر اعظم نے بھارت کے خلاف جیت کا اہم راز بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی نمبر ایک بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کے خلاف میچ کا پریشر لینا کم کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اچھا کرے تو اچھا محسوس ہوتا ہے، بھارت کے خلاف جیت سے بہت اعتماد ملا ہے، ہم نے روایتی حریف کے خلاف میچ کا پریشر لینا کم کردیا ہے۔

بابر اعظم نے ان فارم وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی انجری سے متعلق کہا کہ محمد رضوان جیسا باہمت کھلاڑی نہیں دیکھا، اس کا اللہ تعالیٰ اور خود پر اعتماد ہے، وہ یہ نہیں سوچتا کہ کیا ہوگا، بس پراعتماد رہتا ہے کہ جو ہوگا اچھا ہوگا، رضوان کا سی ٹی اسکین ہوگا اور اس بارے میں وہ بہت پرامید ہے کہ سب ٹھیک ہوگا۔

- Advertisement -

اسٹائلش بلے باز کا کہنا تھا کہ کپتانی میں سیکھنے کا عمل جاری ہے اور مزید سیکھوں گا، ہر کپتان کا مقصد ہوتا ہے کہ ٹرافی اٹھائے، مڈل آرڈر میچ جتوا رہے ہیں جو کہ اچھا ہے، بولر نہیں تو بلے باز اور بلے باز نہیں تو بولر اچھا کرتے ہیں اور یہ سب سے بہتر بات ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اب اگلا مقابلہ بدھ کو افغانستان کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رضوان کی عدم دستیابی پر وکٹ کیپر کون ہوگا؟

پاک بھارت میچ کے فوری بعد محمد رضوان کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے سیدھے گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ان کی افغانستان کے خلاف میچ میں شمولیت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں