اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

گوجرانولہ: چھٹیاں منانے آئی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی اغوا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانولہ: صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانولہ میں پندرہ سالہ پاکستان نژاد برطانوی لڑکی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا ، لڑکی دو روز قبل اپنے والدین کے ہمراہ آبائی شہر پہنچی تھی، غم سے نڈھال والدہ نے پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گذشتہ شب رات میں گھر والے سوچکے تو بچی گھر سے لاپتہ ہوگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ دو نامعلوم ملزمان بیٹی کو کار میں اغوا کرکے لے گئے۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کے قتل کیس میں اہم انکشاف

واضح رہے کہ سال دو ہزار اکیس میں بھی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی مائرہ کا لرزہ خیز قتل ہوا تھا، بعد ازاں پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جدون کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم نے پولیس حراست کے دوران قتل کا اعتراف کیا تھا پولیس کے مطابق ظاہر کے مقتولہ کے ساتھ اختلافات اور غیر اخلاقی ویڈیوز پر بلیک میل قتل کی اہم وجہ تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں